کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے خود کو قرنطینہ کر لیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معمولی علامات ہیں، گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک ضرور پہنیں، میں سب لوگوں کو جلسے میں دیکھوں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اور اپنا کوروناوائرس کاٹیسٹ بھی کروایا تھا۔ اب بلاول بھٹو کی کوروناوائرس کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے اور ان میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو۔
