0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1426000 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں ہلاکتیں 1426000ہوگئیں،تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6کروڑ 7لاکھ 16ہزار542تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا کی وبا کے وار میں تیزی آگئی،کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 268219ہو گئیں اورمتاثرین کی تعداد1کروڑ31لاکھ37سے تجاوز کر گئی۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 135261ہو گئیں جبکہ کیسز9266000سے تجاوز کر گئے۔فرانس میں 50618افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد 21لاکھ70ہزار ہو گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 170779ہو گئیں اورکیسز61لاکھ66ہزار ہو گئے۔روس میں 37538 افراد موت کے منہ میں چلے گئے،کیسزکی تعداد21لاکھ 62ہزار ہو گئے۔سپین میں 44ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد16لاکھ22ہزار سے تجاوز کر گئی۔۔ برطانیہ میں 15 لاکھ57ہزار کورونا کیسز اور56 ہزار533 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دنیا میں کورونا کے4کروڑ20لاکھ28ہزار729 مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور1 کروڑ72لاکھ61 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں