0

کورونا کی دوسری لہر پر قابوں پانے کے لئے صورتحال کنٹرول کیا جا سکتا ہے

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمدعابد نے کہا ہے کہ ضلع ایبٹ آبادمیں کورونا وبا ء کی دوسری لہر پر قا بوں پا نے کے لئے عام شہریوں، سماجی و تجارتی تنظیموں اور سرکاری اداروں کے تعاون سے کورونا کی صورتحال پر کنٹرو ل کیا جا سکتا ہے اسی خدشے کے پیش نظرہر سطح پر تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں تا کہ کورو نا وبا ء سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ تجا وات ہٹا نے کا کا م سارا سا ل جا ری رکھے ہو ئے ہیں جہا ں بھی کو ئی تجاوزات کی نشاندھی ہو تی ہے اسے فوری ہٹا یا جا تا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پہا ڑو ں کی کٹا ئی خصو صا سڑک کے کنا رے اور ما ئننگ پر ضلعی انظا میہ نے دفعہ 144نا فظ کر رکھا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرا ت کے روز ریڈیوپا کستا ن ایبٹ آباد کے رابطہ پروگرام کے ذریعے منعقد کی گئی آن لائن کھلی کچہری میں سامعین کی طرف سے پیش کیے گئے مسائل اور مشکلات کے جواب میں بتائیں۔ اس موقع پر سر کا ری اداروں کے ضلعی سر بر اہان بھی مو جود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی سوالات کے جواب میں ایبٹ آباد شہر سمیت ضلع بھر میں بنیادی سہولتوں کے ترقیاتی منصوبوں، کو رو نا، تعلیم، صحت و مال کے محکموں، ٹرانسپورٹ میں کورو نا ایس اوپیز،ٹریفک،مانسہرہ روڈ پر کا م کی رفتا ر کو تیز کر نے، آٹے کی قیمتوں اوردستیابی، خوردنی اشیا ء کی دستیا بی، انصا ف سستا بازارو ں،تجاوزات، ماحولیات کی آلودگی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ بعض دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کے پاس اس مسئلے کے حل کے لیے کسی قسم کے سمجھوتے کی کو ئی گنجا ئش نہیں ہے۔انہو ں نے کہا انصا ف سستا بازارو ں میں آٹا،چینی اور دیگر تما م اشیاء خورد و نوش سرکاری نرخوں پر عوا م کو مل رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں بتا یا کہ جہا ں جہا ن گندگی یا تجاوزات ہیں ان کے با رے میں فوری طور پر ضلعی انتظا میہ کے نو ٹس میں لا یا جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ ما ل کے تما م دفا تر کھلے ہیں کسی قسم کی کو ئی ہڑتا ل نہیں ہے قا نو ں سب کے لئے برابر ہے اور ضلعی انتظا میہ بدعنوا ن عنا صر کے خلاف ایکشن لیتی رہے گی۔انہو ں نے مزید بتایا کہ پو لیو فری پا کستا ن کے لئے ضلعی انتظا میہ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے گیس لوڈ شیڈنگ کے حوا لے سے ریجنل منجیر کو اگا ہ کر دیا ہے انشا اللہ جلد مسئلہ حل ہو جا ئے گا۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ کو رو نا کی دوسری لہر کی وجہ سے کھلی کچہرو ں کا سلسلہ اب کھلی جگہو ں پر عا رضی طور پر روکا گیا ہے اب کھلی کچہر یا ں آن لا ئن یا ریڈیو کے زریعے ہو نگی۔انہو ں نے مزید کہا کہ ڈس ایبل اور اقلیتوں کے دو بڑے مسئلے ہیں ایک 5فیصد کو ٹے کا اور دوسرا کنٹریکٹ ملا زمیں کو کنفرم ہو نے کا میں انہیں یقین دلاتا ہو ں انشا اللہ حکو مت کی پا لیسی کے مطا بق ضلعی انتظا میہ اس پر عمل کو یقینی بنا ئے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں