0

سوات میں کورونا کے ایس او پیز پرعمل درآمد میں سختی لانے کا فیصلہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدار ت ڈی سی سوات آفس میں کورونا وبائی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر وں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایچ او سوات نے ضلع بھر میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے اثرات اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد ڈی سی سوات نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ضلع بھر میں تمام تاجروں کو اپنی اپنی دُکانوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا اور خلا ف ورزی کی صور ت میں ان پر 200روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر ماسک کے سفر کرنے پر ڈرائیور کو 300روپے جرمانہ کیا جائے۔ اجلاس میں اس حوالے سے آر ٹی اے کو احکامات جار ی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی سی سوات نے کہا کہ تمام شادی ہالز میں دو سو سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اور تمام تقریبات کھلی فضا میں منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنر وں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ڈی سی سوات نے کہا کہ اگر ہم نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا تو اگلے تین ماہ میں صورت حال سنگین ہوسکتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں