0

بٹ خیلہ میں جوئے کے اڈا پر چھاپہ‎

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) مالاکنڈ لیویز کا بٹ خیلہ میں جوئے کے اڈا پرچھاپہ، 15 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار  جوئےکے الات سمیت داو پر  لگی رقم اورموبائل فون قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان خٹک نے گرفتار ملزمان کو  میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ  تحصیل بٹ خیلہ میں جواریوں کے اڈوں پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران 15 ملزمان کوگرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزمان سے  جوئے پرلگی نقدی ، موبائل فون قبضہ میں لیا گیا انہوں نےکہا کہ علاقے کو ہرقسم کے جرائم سے پاک کرنا شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ملاکنڈ انتظامیہ کی اولین ترجیح ھے انہوں نے کامیاب کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد اور ملاکنڈ لیویز کی اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ادھر عوامی حلقوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مالاکنڈ انتظامیہ اور لیویز کی کاوشوں کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کامیاب کاروائیوں کاتسلسل برقرار رکھا جائے گا۔ ہاتھوں گرفتار  جوئےکے الات سمیت داو پر  لگی رقم اورموبائل فون قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان خٹک نے گرفتار ملزمان کو  میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ  تحصیل بٹ خیلہ میں جواریوں کے اڈوں پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران  15ملزمان کوگرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزمان سے  جوئے پرلگی نقدی ، موبائل فون قبضہ میں لیا گیا انہوں نےکہا کہ علاقے کو ہرقسم کے جرائم سے پاک کرنا شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ملاکنڈ انتظامیہ کی اولین ترجیح ھے انہوں نے کامیاب کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد اور ملاکنڈ لیویز کی اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ادھر عوامی حلقوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مالاکنڈ انتظامیہ اور لیویز کی کاوشوں کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کامیاب کاروائیوں کاتسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں