0

سرائے نورنگ میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے کرم پل کے قریب لنڈیوا سڑک پر دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے کے قریب لنڈیواہ سڑک پر دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وسیم اللہ ولد شیر زمان سکنہ میر اعظم مچن خیل، شعیب اور شاہ زیب سکنہ کیچی کمر سمیت چار زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کردیا ڈاکٹروں نے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں