0

ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے۔وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر، مشیران عبدالرزاق داود اور عبدالحفیظ شیخ موجود تھے۔ ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ اعلی سرکاری حکام بھی اہم بیٹھک میں شریک ہوئے۔صنعت کار وفد کے شرکا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسر حکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ ملکی فارن ایکسچینج ریزرو کا بلند سطح پر آنا معیشت میں استحکام کی عکاسی ہے۔ملاقات میں وفد نے اپنا موقف رکھا کہ معاشی ٹیم ہر وقت ان کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے دستیاب ہوتی ہے۔ کرنٹ اکانٹ خسارہ سر پلس ہونا معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔کا اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سیوابستہ ہے۔ حکومتی فیصلہ سازی میں صنعت کاروں کی تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے۔ حکومتی فیصلہ سازی میں صنعت کاروں کی تجاویز کے مثبت اثرات آرہے ہیں۔وزیر اعظم نے صنعتکاروں کو ایکسپورٹس میں درپیش مشکلات جلد حل کرنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے صنعت کاروں سے شعبہ زراعت میں جدت اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے تجاویز مانگ لیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں