0

پنجاب، آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا، آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے۔ سال 2021 میں پریکٹیکل امتحان نہ لینے کے حوالے سے پی بی سی سی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔ پی بی سی سی کے مطابق تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلز کے نمبر دیئے جائیں گے، فیصلہ پروموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں