0

پیپلز پارٹی سٹیل ملز کے ہر ایک ملازم بحال کریگی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان اسٹیل ملز کے ہر ایک ملازم کو ان کی ملازمت واپس دلوائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے رحم اور سفاک حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو ان کی ملازمت سے برطرف کر دیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی تمام ملازمین کو ان کی نوکریاں دوبارہ بحال کرائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سٹیل کی تاریخی صنعتی زمین سندھ کے لوگوں کا اثاثہ ہے لہذا ہم پی ٹی آئی کو لوگوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو وزیرِ اعظم کے عہدے سے ہٹائیں، ملازمین کو نہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں