0

پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بلاول بھٹو

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے ملتان میں گرفتار پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کرلیں،30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلزپارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا، حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں