0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1449114 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبام کورونا کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں 1449114ہو گئیں،مصدقہ کیسز 6کروڑ19لاکھ 88ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں،کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں 271026اموات ہو گئیں جبکہ 1کروڑ34لاکھ54ہزار سے زائد ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں 136238ہو گئیں،متاثرین کی تعداد 93لاکھ51ہزارسے تجاوز کر گئی۔روس میں 38558افراد لقمہ اجل بن گئے،کیسز22لاکھ 15ہزار ہو گئے۔برازیل میں 171998 افراد کے موت کے منہ میں چلے گئے،کیسز62لاکھ38ہزار ہو گئے۔فرانس میں 51914افراد زندگی کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 21لاکھ 96ہزار ہو گئی۔سپین میں 44000افراد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے جبکہ کورونا کیسز 16لاکھ 46ہزار ہو گئے۔ برطانیہ میں 15 لاکھ 89 ہزار کورونا کیسز اور 57 ہزار اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 27 لاکھ 88 ہزار 656 مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 77 لاکھ 50 ہزار سے زائد  فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں