0

امریکی صدر ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس چھوڑ نے کا عندیہ

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے اس کو جو بائیڈن کی انتخابات میں فتح کی تصدیق کے ساتھ مشروط کردیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی جاری رکھوں گا، امریکہ کا ووٹنگ سٹرکچر تیسری دنیا کے ملک جیسا ہے۔  انہوں نے ٹویٹ بھی کیا تھا کہ یہ سو فیصد دھاندلی زدہ انتخابات تھے جبکہ بدھ کو انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا تھا انتخابات کو الٹ دیں۔ٹرمپ نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں ووٹ مشینوں سے ووٹ حذف کیے گئے۔ دوسری جانب سکیورٹی ایجنسیوں نے الیکشن کو امریکہ کی تاریخ کا محفوظ ترین الیکشن قرار دیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں