0

افغان شہرغزنی میں خود کش حملہ، 23 افراد ہلاک

غزنی (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں