0

بونیر میں تین مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

بونیر (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان اور ایم این اے شیر اکبر خان نے 9.2 میلین کے لاگت سے ٹوپدرہ میں واٹر سپلائی سکیم، 10 میلین روپے کی لاگت سے روڈ اور ڈگر میں 72.74 میلین لاگت سے پلے گروانڈ کا افتتاح اتوار کو کیا۔ افتتاح کے موقع پر علاقہ عمائدین اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ علاقہ عمائدین نے معاون خصوصی ریاض خان اور ایم این اے شیر اکبر خان کا علاقے کا دورہ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈگر پلے گروانڈ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان کا کہنا تھا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈگر پلے گراونڈ سے علاقے کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ایکسین طاہر جمیل،ایس ڈی او عارف سمیت محکمہ مواصلات وتعمیرات کے دیگر افیسر موجود تھے۔علاقہ عمائدین اور سیاسی ورکرز سے گفتگو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں صوبائی حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ضلع میں مواصلات کے شعبے میں آسانیاں پیدا ہونگی جس سے بونیر ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں