0

غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقار عظیم کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ملزم کسی بھی وقت اسلحہ سمگلنگ کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی گلبہار لقمان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او گلبہار واجد شاہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سروس روڈ نزد لاہور اڈہ ناکہ بندی پر ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لینے پر بیگ سے 5عدد پستول اور 50 عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم زید احمد ولد محمد رزاق سکنہ سیالکوٹ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں