0

ملتان میں جلسہ ہوکر رہے گا، بلاول بھٹو

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا،حکومت نے ایک بار پھر کارکنوں پر حملہ کیا۔ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کریں گی، جلسہ تو ہوکر رہے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں