0

کوروناوائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1458000 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1458000ہو گئیں،مصدقہ کیسز 6کروڑ25لاکھ63ہزار تک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وبا کورونا وائرس کے وار تیز ی سے جاری ہیں،کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 272254ہو گئیں،کیسز1کروڑ36لاکھ10ہزار سے تجاوز کر گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 136705ہو گئیں اورمتاثرین کی تعداد 93لاکھ90سے تجاوز کر گئی۔روس میں 39068افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 22لاکھ42ہزار ہو گئی۔برازیل میں 172637افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اورمصدقہ کیسز62لاکھ90ہزارتک پہنچ گئے۔فرانس میں 52187افرازندگی کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 22لاکھ8ہزار سے تجاوز کر گئی۔سپین میں ہلاکتیں 44668ہوگئیں اورکیسز16لاکھ46ہزار ہو گئے ۔ برطانیہ میں 16لاکھ 5 ہزار کورونا کیسز اور 58 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔دنیا میں کورونا کے 4کروڑ31لاکھ 88ہزار484مریض شفایاب ہوچکے اور 1 کروڑ 79 لاکھ 16 ہزار سے زائد زیر فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں