0

لاہور، بس اور وین میں تصادم، 13 افراد جھلس کرجاں بحق

 شیخوپورہ (مانند نیوز ڈیسک) نارنگ منڈی نارروال روڈ پر بس اور وین کے درمیان خوفناک حادثے میں 13مسافر جاں بحق اور17زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام  کے مطابق بدقسمت بس نارووال سے لاہور کی طرف جا رہی تھی   کہ نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب سامنے سے  آنے والی ٹیوٹا ویگن سے دھند کی وجہ سے ٹکرا گئی۔ تصادم  کے بعد ٹیوٹا ویگن میں موجود ایل پی جی گیس کے سلنڈر کو آگ لگ گئی جس نے پوری مسافر وین کو اور بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ویگن میں سوار 13 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 17مسافر زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو  تحصیل ہیڈکوارٹر  ہسپتال مرید کے منتقل کیا گیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد میوہسپتال لاہور شفٹ کر دیا گیا۔ 13 ڈیڈ باڈیز تحصیل ہیڈکوارٹر مریدکے شفٹ کردی گئیں،ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے،آگ لگنے کی وجہ سے بس اور وین دونوں جل کر تباہ ہوگئیں،آگ لگنے کی وجہ وین میں لگا گیس سلنڈر بتائی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے خوفناک حادثے پر جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اورحادثے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں