0

لوٹی ہوئی رقم کی واپسی حکومتی اولین ترجیح ہے، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم کی واپسی حکومتی اولین ترجیح ہے۔اس امر کا اظہار انھوں نے ڈاکٹر شاہد کاردار سے ملاقات میں کیا۔ وفاقی وزیر محمد حماد اظہر،مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر  وقار مسعود بھی ملاقات میں موجود. تھے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام،لوٹی ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی ان ملکوں میں پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ لوٹی ہوئی رقم کی ملک میں واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں