0

نوشہرہ پولیس اہلکار کے والد نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) مقتول پولیس اہلکار کے والد نے تھانہ پبی کے سامنے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق نوشہرہ پولیس کے اہلکار شاہ فیصل ولد جعفرشاہ سکنہ تاروجبہ کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیاتھا جس پبی پولیس نے مقتول شاہ فیصل کے والد جعفر شاہ کو تھانہ بلاکر یہ پوچھنا چاہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی وغیرہ تو نہیں تھی لیکن جب جعفر شاہ تھانہ پبی کے سامنے پہنچا تو انہوں نے گاڑی ہی میں خود پر فائر کرکے اپنی زندگی کاچراغ گل کر دیا پبی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں