0

وزیراعلیٰ کے پی نے شانگلہ میں صحت انصاف کارڈ کا اغاز کردیا

    الپوری (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان آج بروز منگل شانگلہ کاایک روزہ میں صحت انصاف کارڈکا اغازکریں گے جس سے شا نگلہ ساڑھے سات لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔صحت انصاف کارڈ سے عام لوگوں کو قومی شناختی کارڈ پر مفت صحت سہولت میسر آئے گی۔یکم دسمبر 2020سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری سمیت شانگلہ کے پانچ ہسپتالوں میں ساڑھے سات لاکھ لوگوں کو صحت انصاف کارڈ پر مفت علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان،صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا اور شوکت یوسف زئی کے ہمراہ آج منگل یکم دسمبر کوبشام میں انصاف صحت کارڈ کا افتتاح کریں گے۔صحت انصاف کارڈ پر شانگلہ کے ہر خاندان کو 10لاکھ روپے تک علاج ہوسکے گا۔کرونا ایس او پیز کے پیش نظر اس حوالے سے عام تقریب منعقد نہیں ہوگی تاہم وزیراعلیٰ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں