0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1465095 تک پہنچ گئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث تباہی جاری ہے، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1465095 جبکہ مصدقہ کیسز 6کروڑ30لاکھ 70ہزار ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 273072ہو گئیں اور کیسز1کروڑ37لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں 137177ہو گئیں،کیسز کی تعداد9432000 تک پہنچ گئی۔روس 39527افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد2269000سے تجاوز کر گئی۔برازیل میں 72848افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور کیسز6314000ہو گئے۔فرانس میں 52325افراد زندگی کی بازی ہار چکے جبکہ کوروناکیسز 2218000 ہو گئے۔سپین میں 44668افراد لقمہ اجل بن چکے اورمتاثرین کی تعداد 1646000سے تجاوز کر گئی۔ برطانیہ میں ہلاکتیں 58245ہو گئیں اور کیسز1617000تک پہنچ گئے۔دنیا میں کورونا کے 4کروڑ35 لاکھ 44 ہزار373 مریض شفایاب ہوچکے اور 1 کروڑ 80لاکھ 60ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں