0

جمرود میں انضمام اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف احتجاجی

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) خیبر قومی جرگہ کے زیراہتمام ضلع خیبر کے قبائیلی عمائدین نے جمرود باب خیبر کے مقام پر انضمام اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے باب خیبر کے مقام پر سڑک مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جبکہ ہاتھوں میں سیاہ پرچم اورمختلف نعروں پر مشتمل بینرز اٹھارکھے تھے جبکہ انضمام و ڈی پی او خیبر کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بسم اللہ خان آفریدی اور ملک صلاح الدین نے کہا کہ انضمام کو نہیں مانتے، انضمام قبائیلیوں سے رائے لئے بغیر ہم پر مسلط کیا گیا ہے جس سے بے روزگاری بڑھ گئی ہے، تعلیمی وظائف ختم ہوچکے ہیں، ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں، قبائیلی عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدے ہوا کے بلبلے ثابت ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال بھی روز بروز ابتر ہورہی ہے جس سے یہاں کے عوام عدم تحفظ کے شکار ہیں اسلئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی پی او کو جلد ازجلد تبدیل کیا جائے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائیلی اضلاع میں لیوی ایکٹ نافذ کیا جائے، جرگہ سسٹم کو مضبوط کیا جائے، طلباء کے بند وظائف بحال کیا جائے، غرباء کو علاج کیلئے فنڈز کا اجراء کیا جائے جبکہ ڈی پی او خیبر کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں