0

پی ڈی ایم جلسہ، ملتان میں سڑکیں بند

ملتان (مانند نیوز ڈیسک) ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کی گئیں، شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر رہی۔پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا۔سٹیڈیم کو کارکنان سے خالی کرا کے ایک بار پھر سے تالے لگا دئیے گئے، سٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتارے گئے جبکہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔پولیس نے گیلانی ہاؤس جانے والے راستے سیل کئے، شہر کی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔دوسری جانب ملتان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند رہی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں