0

وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی منظوری دیدی

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا، فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں، الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں، خریداری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہئے، الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔عثمان بزدار نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں