0

ایبٹ آباد میں صحت کارڈ کا افتتاح

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ کا مران خان بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صحت سمیت خد ما تی شعبوں میں کی جانے والی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اصلاحات کے نتیجے میں صوبے کی تاریخ بدل رہی ہے۔ صوبے کے جو لوگ علاج معالجے کے بھاری اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے حکومت کا متعارف کرایا گیا یونیورسل ہیلتھ انشورنس کارڈ ایسے لوگوں کے لئے بہت بڑی سہولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں صحت کارڈ کا اجرا یہاں کے عوام کے لئے باعث مسرت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کمشنر ہاؤس ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے زیر اہتمام صحت سہ کارڈ پلس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی اورصو با ئی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے بھی خطاب کیا جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان،با بر سلیم سواتی،محمد نزیر عبا سی کے علاوہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ، کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود اور دیگر متعلقہٰ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ کا مران خان بنگش نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑاجس تیز رفتاری سے صحت کارڈ کا صوبے بھر میں اجراء کر رہے ہیں صوبے کے عوام اس بے مثال سہولت پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ علاج  معا لجے کے لاکھوں روپے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے صحت انشورنس کارڈ کے تحت وہ اب صوبے کے نامزد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کرا سکیں گے اور ان کے یہ اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے صحت سہولت کارڈ پروگرام کی افادیت اس قدر زیادہ ہے کہ دوسرے صوبوں کو بھی ہماری صوبائی حکومت کی خدماتی اصلا حا ت کی تقلید کرنی چائیے ورنہ اس سے قبل ہمیشہ چھوٹے صو بے ملک کے بڑے صوبوں کی تقلیدکرتے آئے ہیں اور اب خیبرپختونخوا حکومت میں کی گئی اصلاحات اس حکومت کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں