0

پشاور میں مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں کورونا وبا میں اضافہ ہونے لگا، مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں تین جگہوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے پیش نظرغیر ضروری آمدورفت بند ہے،لاک ڈاؤن کے دوران تندور،دودھ،دہی کی دکانیں اور میڈیکل سٹورکھلے رہیں گے۔ یونیورسٹی ٹاؤن کی سرکلرلین اور گلبرک میں بھی ا سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔پشاور انتظامیہ کے مطابق کینٹ ایریا، گلبرگ اور قیوم سپورٹس کمپلیکس کے علاقے بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں