0

ہنگو، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرکا سستا بازار اور سیل پوائنٹس دورہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان نے عملہ کے ہمراہ ہنگو سستا بازار اور دوآبہ کاعلاقہ طورہ وڑی سیل پوائنٹس کادورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے سرکاری آٹے تقسیم کی خود نگرانی کی۔اور علاقہ مکینوں میں حکومت کی مقررہ ریٹس کے مطابق سینکڑوں بوریاں تقسیم کی۔اس حوالے سے ڈی ایف سی صلاح الدین خان کاکہنا تھا کہ محکمہ خوراک ہنگو کی جانب سے بروز منگل ہنگو سستا بازار میں قائم کردہ سیل پوائنٹس اور دوآبہ کا نواحی علاقہ تورہ وڑی میں ٹرکوں کے زریعے سبسیڈائیز آٹے کے سینکڑوں بوریاں تقسیم کی گئیں ہے۔عوامی مفاد عامہ کے لئے محکمہ خوراک تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ سبسیڈائیز اٹے کی ترسیل سے پرائیوایٹ اٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں