0

باجوڑ میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو ٹیموں کے کار کردگی

باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع باجوڑ میں پولیومہم کو کامیاب بنانے اورپو لیو ٹیموں کے کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں جاری پولیو مہم کے چوتے روز ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی حبیب اللہ وزیر نے ناواگئی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا ئیں ں اور پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیو ورکز کی حوصلہ افزائی کرکے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پو لیو مہم کو کامیاب بنانے میں فیلڈ سٹاف کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اسلئے گھر گھر جا کر تمام بچوں کو پو لیو ویکسین کے قطرے بہم پہنچائیں تاکہ کوئی بچہ پو لیو ویکسین کے قطرے  پلانے سے رہ نہ جائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں