0

بٹ خیلہ بازارمیں سٹریٹ لائب کی خرابی کی وجہ سے بازار تاریکی میں ڈوب گیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ بازارمیں سٹریٹ لائب کی خرابی کی وجہ سے بازارتاریکی میں ڈوب گیا صوبائی حکومت نوٹس لیں۔عوامی حلقوں اورتاجربرادری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹی ایم اے کے مقامی اہلکاروں کی وجہ سے ایشاء کے سب سے بڑے بغیر چوک بازاربٹ خیلہ میں سٹریٹ لائٹ کی خرابی کی وجہ سے شام ہوتے ہی بازاربٹ خیلہ تاریکی میں ڈوب جاتاہے جس کی وجہ سے تاجربرادری اورعوام کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے علاقے کے عوامی حلقوں اورتاجربرادری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تاجربرادری کواس مشکلات سے نجات دلایاجائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں