0

سوات میں پروگرام احساس رقم کے تقسیم کار سسٹم بند

سوات (مانند نیوز ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام احساس کفا لت کے تحت گذشتہ کئی دنوں سے رقم کے تقسیم کارسسٹم بند، ناقص کارکر دگی کے خلا ف تحصیل کبل کے خواتین کا احتجاجی مظاہرہ،مینگورہ کبل مین روڈ کو بلا ک کرکے احتجاج کیا، خواتین کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی روز سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والے رقوم کے حصول کے لئے لگائے گئے سسٹم انتہائی نا قص ہے اس طرح حالات کو دیکھ کر تنگ آکر مینگورہ مین روڈ کو بلا ک کیا اس موقع پر مقامی پولیس اورBISPکے ADپہنچ گئے اور یقین دہانی کے بعد خواتین نے مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا ادھر رقوم تقسیم کرنے ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ بینک الفلا ح کے نا قص کا کر دگی کے وجہ سے ہمیں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا حکام بالا اس پر فوری ایکشن لے تا کہ درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں