0

سوات میں کورونا کی دوسری لہر موجودگی کی شرح 2.1 فیصد تک پہنچ گئی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر کے دوران ضلع سوات میں کورونا وائرس کی موجودگی کی شرح 2.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں کورونا کی جان لیوا ہونے کی شرح 3.1 فیصد ہے۔ محکمہ صحت کے ضلعی اعداد وشمار کے مطابق کورونا وبائی صورتحال نے اب تک 105 افراد کی جان لی ہے۔ 3169 افراد بیمار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت ضلع سوات نے اب تک 31989 کورونا ٹیسٹ کئے جس میں سے 3350 افراد میں کورونا پایا گیا اسی طرح کورونا کی مثبت ہونے کی شرح اب تک 10 فیصد رہی ہے۔28226 افراد میں کورونا منفی رپورٹ ہوا ہے جبکہ ضلع میں 76 افراد کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔ محکمہ صحت ضلع سوات کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سیمپلز تعلیمی اداروں سے اکھٹی کی گئی جن کی تعداد 8256 بنتی ہے۔ کورونا سے زیادہ متاثر شدہ علاقوں سے 3299 سیمپل اکھٹی کی گئی جبکہ دوسرے علاقوں میں ٹیسٹ سیمپلز کی تعداد 4863 ہے محکمہ صحت کے گراف کے مطابق ضلع میں کورونا وائرس نے مئی، جون کے مہینے میں زیادہ سر اٹھایا جبکہ اگست سے اکتوبر تک وائرس کی آمدورفت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں