0

ملک بھر میں شدید سردی کا امکان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدید لہرشروع ہونے کاامکان ہے، 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہوں گی جس سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں