0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1499218 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1499218ہو گئیں،مصدقہ کیسز 6کروڑ48لاکھ38ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 279865ہو گئیں اور کیسز 1کروڑ43لاکھ13ہزارسے تجاوز کر گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں اموات 128657تک پہنچ گئیں اور کیسز95لاکھ33ہزار ہو گئے۔روس میں 41053افراد لقمہ اجل بن گئے اورمتاثرین کی تعداد 23لاکھ47ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 174531ہو گئیں اورکیسز64لاکھ36سے بڑھ گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 53816ہو گئیں اورکیسز22لاکھ44ہزار سے تجاوز کر گئے۔سپین میں 45884افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 16لاکھ82ہو گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں 59699ہو گئیں اورمصدقہ کیسز16لاکھ59ہزار تک پہنچ گئے۔ دنیا بھرمیں کورونا کے 4 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار905 مریض شفایاب ہوچکے اور 1کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں