0

ہنگو، اورکزئی اور کرم کے سرحدی علاقے میں قتل شدہ لاش برآمد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) اورکزئی اور کرم کے سرحدی علاقے میں قتل شدہ لاش برآمد، مقتول کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے ہے، مقتول کے پاس سے کلعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دھمکی آمیز خط بھی برآمد، تفصیلات کے مطابق سرکاری اور مصدقہ زرائع نے بتایا کہ سنٹرل کرم،ہنگو،اورکزئی کے سرحدی علاقے سے قتل شدہ لاش برآمد کرلی گئی، زرائع کے مطابق مقتول محمد احمد کا تعلق ضلع رحیم یار خان نیو ٹاون سے بتایا جارہا ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، زرائع کے مطابق مقتول کی جیب سے موبائل فون،شناختی کارڈ سمیت ٹی ٹی پی کلعدم تنظیم کی جانب سے پشتو زبان میں تحریر کیا ہوا دھمکی آمیز خط بھی برآمد ہوا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں