0

شانگلہ میں تنظیم اساتذہ کے انتخابات مکمل

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ تنظیم اساتذہ کے انتخابات مکمل،فخرالابرار صدر،مصباح الاسلام سیکرٹری،محمد سراج نائب صدر، عمرسلطان جاائنٹ سیکرٹری، انعام الدین بابر سیکرٹری اطلاعات،عنایت الحق اور قریب اللہ سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کا سیشن 2020-21 کیلئے انتخابات مکمل کردیے گئے جس کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے مکمل تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے سالانہ انتخابات برائے سیشن 2020-21 خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر زیر نگرانی عبدالحمید ناصری نگران ملاکنڈ حراء سکول پورن میں منعقد ہوئے۔تنظیم اساتذہ کے نو منتخب کابینہ میں فخرالابرارایس ایس صدر،، نائب صدرمحمد سراج ایس ایس، مصباح الاسلام PSHT سیکرٹری، عمرسلطان پرنسپل جاائنٹ سیکرٹری، انعام الدین بابر TT سیکرٹری نشرو اشاعت,عنایت الحق STT مڈیا انچارج اور قریب اللہ TT سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے۔ جبکہ باہمی مشاورت سے حاجی نواب PSHTکو نگران شعبہ بہبود اساتذہ سکولز، عنایت الحق STT کو نگران شعبہ تعلیم متاثرین، انعام الدین بابر نگران شعبہ خواتین، محمد اقبال ہیڈ ماسٹر نگران شعبہ تعلیم تحقیق مقر ر کروائے گئے۔ اس موقع پر عبدالحمید ناصری صاحب منتخب ذمہ داران سے حلف لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں