0

پشاور سمیت صوبے کے عوام موسمی بیماریوں میں مبتلا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں موسم کی تبدیلی اور سرد و خشک موسم کے باعث موسمی بیماریوں نے شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا۔نزلہ،زکام اور گلے میں خراش کی شکایات عام ہوگئیں۔ڈاکٹروں کے پاس مریضوں کا رش لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق موسم تبدیل ہوتے اور شدید خشک و سرد موسم کے باعث صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع اور خاص کر بالائی علاقوں میں موسمی بیماریوں نے شہریوں کو لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے اور خاص کر موسم کی تبدیلی کے باعث بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں جنہیں نزلہ،زکام،کھانسی اور گلے کی بیماریوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔پشاورکے ہسپتالوں،نجی کلینکس میں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے جنہیں موسم کی تبدیلی کے باعث الرجی کی صورتحال کا سامنا ہے۔اسی طرح میڈیکل سٹوروں سے الرجی کے خاتمے کی ادویات کی بھی بڑے پیمانے پر خریداری جاری ہے۔طبی ماہرین نے شدید سرد موسم میں گرم مشروبات استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ بازاری کھانوں اور مشروبات سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمے کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں