0

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) برطانوی ایئر لائن نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنادی، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 13دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر ے گی، اس سلسلے میں ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک پاکستان آپریشن کے لئے جدید ائیر بس اے332استعمال کرے گی، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔اس کے علاوہ سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو پاکستان کے لیے ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ڈایکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ورجن اٹلانٹک کو لاہور اور اسلام آباد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق ورجن ائرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت نہیں دی گئی۔سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کا سات اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لے کر لاہور پہنچے گا ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کی پہلی پرواز 13دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔مذکورہ پرواز 14دسمبر کی صبح لاہور پہنچے گی، برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران لاہور ایر یرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں اور لندن سے اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی، مسافروں کو لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست لندن کے لیے ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی پرواز یں سفری سہولت میسر ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں