0

پشاور، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے قادر آباد روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھما کے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے افراد لاہور سے پشاور بطور مہمان آئے تھے، آگ کے باعث ایک کمرہ اور صحن میں رکھا سامان جل گیا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ فائر فائٹرز نے دھماکے کے بعد گھر میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پا لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں