0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1524260 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1524260ہوگئیں،مصدقہ کیسز 6کروڑ62لاکھ24ہزار تک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 285550ہو گئیں اورکیسز1کروڑ 47لاکھ72ہزار سے تجاوز کر گئے۔بھارت میں ہلاکتیں 139736ہوگئیں جبکہ کیسزکی تعداد96لاکھ8ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں 42176افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرہ افراد کی تعداد24لاکھ 2ہزار سے بڑھ گئی۔برازیل میں 175981افراد موت کی آغوش میں چلے گئے،کیسز 65لاکھ34تک پہنچ گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 54767ہو گئیں جبکہ کیسز22لاکھ68ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں 46000افراد موت کے منہ میں چلے گئے،کیسز کی تعداد16لاکھ99ہزار ہو گئی۔ برطانیہ میں ہلاکتیں ہو گئیں 60617 اور کیسز1690000 ہو گئے۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 58 لاکھ 8 ہزار 278 مریض شفایاب ہوچکے اور ایک کروڑ 88 لاکھ 91 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں