0

ہنگو، بجلی چوری اور کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری مہم میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، پیسکو اور واپڈا کی خوشحالی کیساتھ ساتھ بہترین سروسز فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ کنڈا کلچر اور ریکوری مہم ہے، عوام بجلی چوری اجتناب کر کے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لا سکتے ہیں، دو ارب سے ذائد بقایاجات کی وصولی کے لئے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او ہنگو ون ساجد بہادر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ہائیڈروی یونین کے جنرل سیکرٹری فرخ سیر اور ملک اسحاق بھی موجود تھے۔ ایس ڈی او ساجدبہادر نے کہا کہ پیسکو ہنگو میں بہت سے مسائل جن کو حل کرنے کے لئے سٹاف کی کمی کے باوجود بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔ ساجد بہادر نے کہا کہ لائن لاسز کو کنٹرول کرنا اور بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنانے کے ساتھ صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لئے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ایس ڈی او ساجد بہادر نے کہا کہ صرف ہنگو ڈویژن میں دو ارب روپے کی بقایاجات کی وصولی ایک بڑا چیلنج ہے تا ہم عوام صارفین اور سیاسی قیادت تعاون کرے تو یہ ریکوری مہم بھی کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے اور کنڈا کا کلچر کا بھی قلع قمع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسکو ہنگو میں صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ایکسین پیسکو اور ایس ڈی او صاحبان ہر وقت موجود رہتے ہیں اگر کسی صارف کو کوئی پیسکو کا اہلکار تنگ کرتا ہو یا نا جائز ڈیمانڈ کرتا ہو تو ہمارے نوٹس میں لائے فوری ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہنگو ڈویژن میں بعض فیڈرز پر دو گھنٹے جبکہ بعض پر 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور یہ لوڈد شیڈنگ کا دورانیہ براہ راست کنڈا کلچر اور ریکوری مہم سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری 22 کروڑ عوام کے حق ہر ڈاکہ ہے اور یہ سماجی بیماری ہماری معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں