0

مساجد کو بند نہیں کرسکتے، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدضروری ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، ملاقات میں کورونا کی دوسری لہر کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جبکہ وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور علما و مشائخ کو کورونا کے پھیلا ؤکے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں