0

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند چھائی رہی،حدنگاہ 100میٹر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید کاراج رہا، کئی جگہوں پر دھند کے باعث حد نگاہ 100میٹر ہو گئی،قومی شاہراہ پر گیمبر قادر آباد اور ساہیوال میں دھند کے باعث حدِ نگاہ 100 میٹر رہی۔ہڑپہ، میر داد مافی، کسوال، اقبال نگر، چیچہ وطنی، وہاڑی، بورے والا اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند چھائی رہی۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ شہریوں کو تاکید کی جا رہی ہے کہ سفر کرنا اگر لازم ہے تو گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں، شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں