0

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 11 ویں روز بھی جاری

نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت میں کسانوں کا احتجاج 11ویں روز بھی جاری رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے 8 دسمبر کو کسانوں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ 8 دسمبر کو کانگریس پارٹی کے دفاتر پر کسانوں کے حق میں مظاہرے ہوں گے، بھارتی ٹریڈ یونینوں، دیگر تنظیموں کا بھی کسان تحریک کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں