0

خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں آج (پیر)سے بارشوں اور برف باری کا  امکان ہے جو  بدھ تک جاری رہے گا۔بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، چترال، دیر،سوات، شانگلہ،بونیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔ پہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورمشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں