0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1534344 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1534344ہو گئیں،مصدقہ کیسز 6کروڑ68لاکھ47ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 287825ہو گئیں جبکہ 1کروڑ 49لاکھ 83ہزار سے تجاوز کر گئے۔ بھارت میں ہلاکتیں 140216اورکیسز9644000ہو گئے۔روس میں 42684افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز2431000تک پہنچ گئے۔برازیل میں ہلاکتیں 176641ہو گئیں اور متاثرین کی تعداد65لاکھ 77ہزار ہو گئی۔فرانس میں 54981افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز 22لاکھ 81ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں 46500افراد لقمہ اجل بن گئے اور کیسز کی تعداد 16لاکھ99ہزارہو گئی۔برطانیہ میں اموات61014ہو گئیں جبکہ کیسز17لاکھ 5ہزار سے تجاوز کر گئے۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 62 لاکھ 35 ہزار 859 مریض شفاب ہوچکے اور ایک کروڑ 90 لاکھ 77 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں