0

پشاور میں مہنگائی آخری حدوں کو چھونے لگی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں مہنگائی آخری حدوں کو چھونے لگی اور مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی یا استحکام کے بجائے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں مہنگائی بدستو ر آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور سبزیوں سمیت پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو ا ہے۔مرغی فی کلو 240روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ گائے کا گوشت 500اور بکرے کا گوشت 1150روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔فارمی انڈے فی درجن 204روپے تک پہنچ گئے جبکہ دیسی انڈے 260روپے درجن فروخت کئے جارہے ہیں۔ٹماٹر بدستور 100روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے اس لئے صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں