0

بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا بازار میں ٹرانسپورٹ اڈہ کا دورہ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک کی خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ معظم خان نے بٹ خیلہ بازارمیں ٹرانسپورٹ اڈہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسافروں کوحکومتی ایس او پیز پرعملدرآمد اور سماجی فاصلے رکھنے سمیت ماسک پہنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان اور ڈارئیورحضرات کو وارننگ دی کہ ضابطہ اخلاق کی اخلاق کی خلاف ورزی پر اڈوں کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے گااور متعلقہ قانون کے تحت سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔بعد ازاں انہوں نے بٹ خیلہ بازار اور طوط کان بازار کا بھی دورہ کیا انہوں نے اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں