0

نورنگ پولیس نے مختلف نوعیت کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈاڈیوالہ پولیس نے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے مختلف نوعیت کا اسلحہ 33275 ایمونیشن کوہاٹ سمگل کرنے کی کوشش بنادی۔پولیس ڈرائیور محمد زاہد کوگرفتارکے ہزاروں ایمونیشن قبضے میں لے لی۔اس سلسلے میں تھانہ ڈاڈیوالہ کے ایس ایچ او کلیم اللہ خان نے میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ شب اے ایس آئی اجمل خان اور پولیس نفری کے ہمراہ انڈس ہائی وے پر دوران گشت موجود تھا،کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی کو مخبرنے اطلاع دی کہ ایک پک اپ نمبر ڈی -1278برنگ سرخ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن(کارتوس)دہشت گردی کے لئے بطرف پشاور کوہاٹ سمگلنگ کررہاہے ڈی پی او عبدالروف بابر کی ہدایت پر ان کی قیادت میں پولیس نفری نے اطلاع کو مصدقہ جان کر پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کی گئی جب مذکورہ ڈاٹسن ناکہ بندی پہنچی تو پولیس نے کھڑی کی ڈاٹسن میں خشک روٹی کے گٹو موجودتھے،ڈرائیور نے اپنا نام محمد زاہد سکنہ مغل منجی والا بتایاداٹس چیک کرنے پر 25عدد خشک روٹی کے گٹو کے نیچے ڈاٹسن کے باڈی سے مختلف قسم ایمونیشن(کارتوس)کے ڈبے برآمد کرلئے گنتی پر 11600عددکارتوس 7،62بور،223بورکے 21600 اور 8ایم ایم کے 75عددکارتوس برآمد کرلئے گئے پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈاٹسن سے برآمد 33275کارتوس قبضے میں لے لی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں