0

جمرود میں ڈاکٹروں کی غفلت سے ایک شخص جان بحق

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والا اسلام الدین نامی شخص حیات آبادمیڈیکل میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ایمرجنسی میں سٹریچر پر جان بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جمرودسے تعلق رکھنے والے اخلاق الدین نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی سلام الدین ولد عبدالطیف کو گلے میں تکلیف کے باعث علاج کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں لے گئے مگر ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے کورونا کا مریض سمجھ کر اس کا علاج کرنے سے انکار کیا اور کورونا وارڈ منتقل کرنے کو کہا لیکن وہاں سے بھی بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے نکال دیا اور مریض کو سانس کی تکلیف میں اضافہ ہوتا گیا اور ڈاکٹرز ان کو اکسیجن تک مہیا نہیں کررہے تھے اور نہ ان کاکورونا ٹسٹ کررہے تھے جس کے لئے ہم نے جمرودسول ہسپتال سے شکیل نامی ٹیکنیشن کو ٹسٹ کے لئے بُلایا جس نے ٹسٹ کے لئے سیمپل لئے اور ٹسٹ بھی نیگیٹوآیا لیکن ٹسٹ کا ریزلٹ آنے تک مریض نے ایمرجنسی میں سٹریچرپر دم توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کی موت ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی ہے اس لئے اعلی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کی تحقیقات کی جائے اورڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں